لکھنؤ ،6ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)لکھنواپنے سفر کے پہلے دن ٹیکنیکل ناکامی کی وجہ سے دن کوٹھپ پڑگیا۔اکھلیش یادو نے اس پر چٹکی لی ہے۔انہوں نے ٹویٹ کیا کہ لکھنؤ میٹرو پہلے سے ہی تیار تھی، ہندوستانی حکومت نے سی ایم آرایس کے ذریعہ این سی او دینے میں اتنالمباوقت لیا، پھر بھی پہلے ہی دن میٹرو ٹھپ!یو پی کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے منگل کوہی میٹروکاافتتاح کیاتھا۔انہوں نے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ اور گورنر رام نائک کے ساتھ سفر کامزہ لیاتھا۔
میٹرو فی الحال چودھری چارن سنگھ انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے قریب ٹرانسپورٹ نگر سے چارباغ ریلوے اسٹیشن تک چل رہی ہے۔لکھنؤ میٹرو کے پاس ابھی6 ٹرین ہیں، جس میں ایک ریزرو میں ہے اور باقی پانچ چل رہی ہیں۔ان ٹرینوں میں سے ایک چارباغ اسٹیشن سے ٹرانسپورٹ نگر میں واپس آ رہی تھی اور اس کے بعد اچانک اسٹیشن سے سوا کلو میٹر کے فاصلے پربندہوگئی۔پہلے دن میٹرو میں سفرکررہے مسافر اس سے خوفزدہ ہوگئے۔ڈیڑھ گھنٹے میٹرو کھڑی رہی۔اس کے بعد ایمرجنسی گیٹ سے سیڑھی لگاکرمسافروں کو ٹریک پر لایا گیا۔میٹرو ٹریک سے تقریبا 300میٹر چل کروہ دورگاپور سٹیشن پہنچے۔